نیو یارک کے ریجنل کورٹ کو صدر ٹرمپ کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت

ٹرمپ  کے مالی اثاثوں کو 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل رائے عامہ کے سامنے آشکار کرنے یا  نہ کیے جانے کے معاملے  نے قطعی شکل اختیار نہیں کی

1452457
نیو یارک کے ریجنل کورٹ کو صدر ٹرمپ کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت

امریکی سپریم کورٹ نے نیو یارک کی علاقائی عدالت کے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریکارڈز تک رسائی کی اجازت دے  دی ہے تو کانگرس کے اس حوالے سے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈونلد ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے برس 2016 سے ابتک ٹیکس  ریکارڈز کا اعلان نہ کیے جانے نے ملک میں بحث کھڑی کی ہے تو سپریم کورٹ نے اس معاملے پر منہاٹن ریجنل کورٹ اور کانگرس کی سفارشات  پر غور کیا۔

عدالت نے منہاٹن ریجنل کورٹ کو ٹرمپ کے 8 سالہ ٹیکس ریکارڈ اور مالی کھاتوں تک رسائی کا اختیار دیا ہے تو  ان ریکارڈز  کی جانچ پڑتال کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرسکنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ٹرمپ  کے مالی اثاثوں کو 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل رائے عامہ کے سامنے آشکار کرنے یا  نہ کیے جانے کے معاملے  نے قطعی شکل اختیار نہیں کی۔

دوسری جانب سپریم  کورٹ نے عدالت کو کانگرس کے ڈیموکریٹس ممبران کی جانب سے ٹرمپ کے مالی اثاثوں تک رسائی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے مذکورہ فیصلہ 2 کے مقابلے میں 7 مثبت  میں ووٹوں کے ساتھ قبول کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں