روس: پوتن ۔ عباس ملاقات، مسئلہ فلسطین پر بات چیت

فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو تقویت دی جائے، روس، مسئلہ فلسطین ۔ اسرائیل کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر قائم ریے گا: کریملن پیلس

1451531
روس: پوتن ۔ عباس ملاقات، مسئلہ فلسطین پر بات چیت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی۔

روس کے صدارتی دفتر کریملن پیلس سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق پوتن نے عباس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ مذاکرات میں روسی فریق نے موجودہ بین الاقوامی آئینی نظام کے دائرہ کار میں مسئلہ فلسطین۔اسرائیل کے منصفانہ اور پائیدار حل کے ساتھ تعاون کے بارے میں اپنے اصولی موقف کی تائید کی۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کے پہلو پر خاص طور پر زور دیا گیا۔

بیان میں بیت اللحم میں پوتن۔عباس مذاکرات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں بیت اللحم میں طے پانے والے سمجھوتوں پر توجہ دئیے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور روس اور فلسطین کے درمیان باہمی تعاون سے متعلقہ حاضرہ موضوعات پر غور کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد میں رابطوں کے دوام کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں