کورونا وائرس، 11 کروڑ 91 ہزار سے افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار ہو گئی

روزانہ کی بنیاد پر تصدیق ہونےو الے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا گراف دوبارہ سے اپنا رخ بلندی کی جانب موڑ چکا ہے

1448800
کورونا وائرس، 11 کروڑ 91 ہزار سے  افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد میں دوبارہ سے تیزی آگئی ہے۔ یومیہ نئے کیسسز 2 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

 دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں تو اسی دوران  63 لاکھ 30 ہزار سے زائد  مریض اس مہلک وائرس کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔ملک میں 4 جولائی یوم آزادی  کی تقریبات کے دائرہ کار  میں منعقد کیے جانے والے آتش بازی کے مظاہروں کو عوامی صحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا ہے  تو جنوبی کیلیفورنیا  اور فلوریڈا میں بعض علاقوں کے ساحلِ سمندر کو  دوباہ  سے عوام کے استعمال کے لیے بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہزار 254 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کل اس ملک میں 1290 مریض وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 654 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے ہیں ، جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 30 ہزار کے قریب  جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

یورپ میں وبا کے مرکزی مقام برطانیہ میں کورونا سے کل 137 افراد کی  اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 44 ہزار  سے تجاوز کر گیا،  جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانس میں ایک دن میں مزید 18 افراد کی ہلاکتوں سے   وائرس کے باعث جانی نقصان 30 ہزار کے قیب پہنچ چکا ہے، ملک میں 508 نئے کیسسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں