کورونا کے خلاف قرارداد سلامتی کونسل نے قبول کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب پیدا شدہ عالمی بحران کے دوران مسلح تنازعات کا سلسلہ روکا جائے

1447592
کورونا کے خلاف قرارداد سلامتی کونسل نے قبول کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب پیدا شدہ عالمی بحران کے دوران مسلح تنازعات کا سلسلہ روکا جائے۔

اس قرارداد کے متن پر امریکہ اور چین کے مابین تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ اس میں عالمی ادارہ صحت کا تذکرہ شامل کیا جائے یا نہیں۔

تین ماہ سے زیادہ عرصے سے بحث و مباحثے کے بعد سلامتی کونسل نے بالآخر یہ قرارداد جرمنی کی سربراہی میں منظور کرلی ہے۔

 واضح رہے کہ جرمنی نے گزشتہ روز  سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے۔



متعللقہ خبریں