ٹرمپ کی طرف سے وائٹ پاور کے نعرے والی ویڈیو ٹویٹ

ویڈیو کی ابتدا میں ہی ٹرمپ کی تصاویر اور جھنڈوں سے سجائی ہوئی گاڑی میں بیٹھا ٹرمپ کا حامی "وائٹ پاور" کا نعرہ لگاتا دکھائی دیا

1445300
ٹرمپ کی طرف سے وائٹ پاور کے نعرے والی ویڈیو ٹویٹ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر سے "وائٹ پاور" والے سلوگن کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

ٹرمپ نے کل ٹویٹر سے، ریاست فلوریڈا کے علاقے دی ولیجز سے اپنی حامیوں کی تیار کردہ ویڈیو "میں دی ولیجز کے خوبصورت لوگوں کا شکر گزار ہوں" کے کمنٹ سے شئیر کی۔

ویڈیو کی ابتدا میں ہی ٹرمپ کی تصاویر اور جھنڈوں سے سجائی ہوئی ایک گالف گاڑی میں بیٹھا ٹرمپ کا حامی "وائٹ پاور" کا نعرہ لگاتا دکھائی دیا۔

ویڈیو کے باقی حصے میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان نعرے بازی کو جگہ دی گئی ہے۔ اس نعرے بازی میں مخالفین ٹرمپ کے حامیوں کو نازی اور نسلیت پرست کہتے دکھائی دے رہے تھے۔

ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں ویڈیو کے خلاف ردعمل کا اظہار کئے جانے کے بعد ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔

موضوع سے متعلق وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدر ٹرمپ دی ولیجز کے باسیوں کے پرستار ہیں۔ ویڈیو میں موجود نعرے پر انہوں نے دھیان نہیں دیا۔ ان کی توجہ اپنی حامیوں کے جوش و خروش پر مرکوز رہی۔"

نومبر 2020 میں متوقع صدارتی انتخاب کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائڈن نے بھی موضوع سےمتعلق بیان جاری کیا ہے۔

بائڈن نے پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد ملک بھر سے نسلیت پرستی کے خلاف ظاہر کی گئی حساسیت کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے کہ جس میں ملک اپنی روح کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ صدر اس جنگ میں اپنی طرف کا انتخاب کر چکے ہیں لیکن پُر یقین رہیں کہ اس جنگ کے فاتح ہم ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں