اسرائیل نے کورونا کی دوسری لہر کا با ضابطہ اعلان کر دیا

ہندوستان میں 16 ہزار 487 اموات  ریکارڈ ہو چکی ہیں تو ملک میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد مہلک وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں

1445350
اسرائیل نے کورونا کی دوسری لہر کا با ضابطہ اعلان کر دیا

ایران میں  ابتک 10 ہزار 508 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تو تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان میں 16 ہزار 487 اموات  ریکارڈ ہو چکی ہیں تو ملک میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد مہلک وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

روس میں مزید 104 اموات سے  مجموعی جانی نقصان 9 ہزار 73  ہے تو مجموعی طور پر 6 لاکھ 35 ہزار کیسسز سامنے آئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کورونا کا گراف  بلندی کی  جانب مائل ہے جہاں پر ابتک 1 لاکھ 38  افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے اور 1 ہزار 738 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی عرب میں 1 ہزار 551 اموات  کی اطلاعات ہیں اور مصدقہ مریضوں کی  تعداد  1 لاکھ 83 ہزار ہے۔

وائرس سے مزید 4 افراد کے جان بحق ہونے والے کویت میں جانی نقصان 348 اور مریضوں کی تعداد 45 ہزار ہو گئی ۔

متحدہ عرب امارات میں مجموعی جانی نقصان 437 اور کیسسز کی تعداد 48 ہزار ہو گئی ہے۔

قطر واحد ملک ہے جہاں پر مصدقہ مریضوں کی تعداد اور اموات کی شرح میں انتہائی فرق ہے، ملک میں 82 افراد وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں تو متاثرین کی تعداد 94 ہزار سے زائد ہے۔

خطہ افریقہ میں جنوبی افریقہ میں ایک دن میں 6 ہزار 334 کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ مجموعی متاثرین کی  تعداد 1 لاکھ 38 سے متجاوز اور اموات کی تعداد اڑھائی ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

چین میں  کل 17 نئے  کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81  ہلاکتوں کے بعد جانی نقصان 2 ہزار 800 جبکہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

318 افراد کے وائرس سے ہلاک ہونے والے وزیرِ صحت یولی ایڈلسٹین کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر آ گئی ہے۔ جس بنا پر دوبارہ سے لاک ڈاؤن نا گزیر بن گیا ہے۔   تمام تر اجلاس اور  میٹنگز کو ملتوی کر دیا گیا اور  شادی ہال اور  یہودی عبادتگاہوں  کو بند کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں