امریکہ نے اسرائیل کے الحاق منصوبے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا

صدر ٹرمپ کے اسسٹنٹ اور بین الاقوامی مذاکرات کے نمائندہ خصوصی آوی برکووٹز    اسرائیلی وزیر ِ اعظم نتن یاہو  اور وزیر دفاع سے مذکورہ منصوبے پر بات چیت کے لیے ’’چند دنوں‘‘ کے اندر اسرائیل  کا دورہ کریں گے

1444002
امریکہ نے اسرائیل کے الحاق منصوبے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا

 

متحدہ امریکہ  میں اسرائیل کے ’الحاق‘ منصوبے سے متعلق اجلاس  میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا  گیا۔

اسرائیل  کے چینل ۔13 سے انٹرویو میں ایک امریکی عہدیدار نے اپنا  نام خفیہ رکھنے  کی شرط پر  بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکم جولائی  سے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے علاقے کو  اسرائیل سر زمین  میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل در آمد کے  بارے میں  منعقدہ اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اسسٹنٹ اور بین الاقوامی مذاکرات کے نمائندہ خصوصی آوی برکووٹز    اسرائیلی وزیر ِ اعظم نتن یاہو  اور وزیر دفاع سے مذکورہ منصوبے پر بات چیت کے لیے ’’چند دنوں‘‘ کے اندر اسرائیل  کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں