میرے سابق مشیر کی کتاب حماقتوں اور من گھڑت کہانیوں کا پلندہ ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب کو حماقت پر مبنی اور انتہائی بیزار کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتاب جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا پلندا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب کو حماقت پر مبنی اور انتہائی بیزار کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتاب جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا پلندا ہے۔
خبر کے مطابق، گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ جان بولٹن ایک ایسی احمق اور غصہ ور شخصیت ہیں جس پر صرف جنگی جنون سوار رہتا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ منگل کے روز عدالت میں دعوی دائر کیا تھا جس کا مقصد بولٹن کو ان کی کتاب شائع کروانے سے روکنا ہے۔
توقع ہے کہ قومی سلامتی کے سابق مشیر کی کتاب میں ریپبلکن صدر اور ان کے طریقہ حکومت کے بارے میں انتہائی تاریک تصویر پیش سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ جان بولٹن نے اپنی کتاب کے پورے متن کے لیے منظوری حاصل نہیں کی جس کے سبب وہ ان دستخط شدہ سمجھوتوں کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جن کے تحت یہ شرط عائد کی گئی تھی وہ انتہائی خفیہ معلومات سے آگاہ کریں گے۔
بولٹن کی کتاب کو رواں ماہ کی 23 تاریخ کو شائع ہونا ہے۔
متنازع سیاسی شخصیت جان بولٹن نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر کام کیا۔
گزشتہ سال ستمبر میں امریکی صدر کے ساتھ اختلافات کے بعد بولٹن کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
ان اختلافات میں شمالی کوریا اور افغان طالبان تحریک سے متعلق امور خاص طور پر شامل ہیں۔بولٹن کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے اور ٹرمپ کے درمیان تعلق اعلانیہ عداوت میں بدل گئ
متعللقہ خبریں
خرطوم کے مغرب میں واقع امدرمان علاقے میں "اندھا دھند گولہ باری" میں 120 افراد ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 120 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے
کیوبا نے اسرائیل کے خلاف دعوی نسل کُشی کے مدّعین میں شامل ہو گیا
بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے، اسرائیل کے خلاف دعوی نسل کُشی میں، کیوبا کی شمولیت کا اعلان کر دیا