ٹرمپ قانون کی حکمرانی میں مداخلت کر رہے ہیںٖ: عالمی فوجداری عدالت

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب عالمی عدالت انصاف کے اہلکاروں پر لگائی جانے والی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے اور اس نے پابندیوں کے اعلان پر اسمبلی بیورو کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

1434602
ٹرمپ قانون کی حکمرانی میں مداخلت کر رہے ہیںٖ: عالمی فوجداری عدالت

امریکی صدر کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے پر عالمی عدالت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے عالمی عدالت پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
خبر کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب عالمی عدالت انصاف کے اہلکاروں پر لگائی جانے والی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے اور اس نے پابندیوں کے اعلان پر اسمبلی بیورو کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اقدامات پر افسوس ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے قانون کی حکمرانی میں مداخلت کی کوشش کی، عالمی عدالت انصاف پر امریکی حکومت کے حملے ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات عالمی عدالت کے اہلکاروں پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے، عالمی عدالت پر حملہ دراصل مظالم کا شکارہونے والے بے گناہوں پر حملہ ہے۔
ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی عدالت اپنے اہلکاروں کےساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، امریکا نےاحتساب کو یقینی بنانے کی کوشش کو نقصان پہنچایا۔
عالمی عدالت کے ترجمان کے مطابق افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت طلب کی گئی تھی، جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت2017میں طلب کی تھی۔
 استغاثہ کا کہنا ہے کہ امریکی ، افغان فوج اور سی آئی اے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی تھیں۔
بعد ازاں، امریکی دباؤ پر تحقیقات کی ابتدائی درخواست کو اپریل2019میں مسترد کردیا گیا تھا تاہم مارچ2019میں عالمی عدالت کےاپیل  بنچ نے تفتیش کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔



متعللقہ خبریں