غذائی ضروریات کافی ہونے کے باوجود اس کا تحفظ خطرے کی علامت بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا کی سات اعشاریہ آٹھ ارب آبادی کی غذائی ضروریات پوری ہونےکے باوجود کورونا کی وجہ سے غذائی تحفظ کو خطرات لاحق ہیں

1433269
غذائی ضروریات کافی ہونے کے باوجود اس کا تحفظ خطرے کی علامت بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غذائی تحفظ پرعالمی اقوام کو متنبہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ  دنیا کی سات اعشاریہ آٹھ ارب آبادی کی غذائی ضروریات پوری ہونےکے باوجود کورونا کی وجہ سے غذائی تحفظ کو  خطرات لاحق ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  دنیا بھر میں اس وقت آٹھ سو بیس ملین افراد فاقہ کشی کا شکار ہین جبکہ ہر پانچ میں سے ایک بچہ ناکافی خوراک کی وجہ سے عدم نشونما جھیل رہا ہے۔

گوٹیرش نے مزید کہا کہ  غذائی نظام  تباہی کی جانب ہے جس میں کورونا کی وجہ سے مزید ابتری دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر خدشہ ہے کہ اننچاس ملین مزید آبادی کورونا کا شکار ہو سکتی ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں