برونڈی کے صدر حرکت قلب بند ہونے پر چل بسے

سرکاری بیان کےمطابق، پچپن سالہ صدر کو گزشتہ ہفتے کے روز والی بال کھیلنےکے بعد حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا جہاں سے وہ جانبر نہ ہو سکے

1432952
برونڈی کے صدر حرکت قلب بند ہونے پر چل بسے

برونڈی کے پیئر نکورونزیزا حرکت قلب بند ہونے پر  وفات پا گئے۔

 سرکاری بیان کےمطابق، پچپن سالہ صدر کو گزشتہ ہفتے کے روز والی بال کھیلنےکے بعد حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا ،

گزشتہ اتوار کے روز انہوں نے بہتر ہونے کی خبر دی تھی مگر کل انہیں اچانک ہی دل کا دورہ پڑا جس پر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نکورونزیزا کے اہل خانہ اور ملکی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے ملک میں سات روزہ قومی سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔

نکورونزیزا سن دو ہزار پانچ سے عہدے پر فائز تھے۔

 



متعللقہ خبریں