صحت کے عالمی ادارے نے دنیا بھر میں نسلی تفریق کے خلاف تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈبلیو ایچ او  مساوات اور نسل پرستی کے خلاف  عالمی تحریک کی  مکمل طور پر حمایت کرتا ہے اور  ہر طرح کی تفریق بازی کو مسترد کرتا ہے

1432285
صحت کے عالمی ادارے نے دنیا بھر میں نسلی تفریق کے خلاف تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر  جنرل ڈاکٹر تیدروس اڈہانوم گیبریسوس  نے  نسل پرستی کے خلاف عالمی تحریک کی حمایت کرنے  اور ہر طرح کی تفریق بازی کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

گیبریسوس    نے مرکزی دفتر  میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری کے  پولیس تشدد سے ہلاک ہونے کے بعد دنیا بھر میں پھیلنے والے احتجاجی مظاہروں  کا ذکر کرنے والے گیبریسوس   نے بتایا کہ ’’ڈبلیو ایچ او  مساوات اور نسل پرستی کے خلاف  عالمی تحریک کی  مکمل طور پر حمایت کرتا ہے اور  ہم ہر طرح کی تفریق بازی کو مسترد کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے دنیا بھر میں ان مظاہروں کو  محفوظ طریقے سے کیے جانے کی اپیل کرتے  ہوئے کہا کہ ممکنہ حد تک انسان ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں، ہاتھوں کو صاف رکھیں اور مظاہروں کےد وران ماسک ضرور پہنیں۔



متعللقہ خبریں