’’سیاہ فام شہریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں‘‘ عبارت واسشنگٹن کی گلیوں پر درج

ڈونلڈ ٹرمپ : آپ قومی محافظین کو طلب کریں گے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں

1430571
’’سیاہ فام شہریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں‘‘ عبارت واسشنگٹن کی گلیوں پر درج
abd siyahlarin hayati onemli yazisi.jpg
donald trump.jpg
abd askeri washington.jpg

امریکہ میں افریقی نژد امریکی شہری جیورج فلوئڈ  کے قتل کے بعد سے چھڑنے والے واقعات کے باعث دارالحکومت واشنگٹن میں تعینات فوجی اب اپنی چھاؤنیوں کو لوٹ رہے ہیں۔

پینٹا گون نے واشنگٹن میں متعین 900 فوجیوں کو اپنے اپنے اڈو ں لوٹنے کے احکامات جاری کر دیے۔

دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستی گورنروں سے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ قومی محافظین کو طلب کریں گے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں منیا پولیس کی طرح ہم آپ کے علاقوں میں بھی فی الفور اقدامات اٹھا لیں گے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرس میں ملکی ایجنڈے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کے متعدد شہریوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔  ہم ان کا سد باب کرنے پر اٹل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سیاہ فام  شہریوں کے لیے مثبت اقدامات جیسا  کام ان کے علاوہ  کسی نے نہیں  کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں  امید کرتا ہوں کہ جیورج فلوئڈ دوسری دنیا سے ہمارے ملک   میں اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات  کے شاندار ہونے کا مشاہدہ کر رہا ہو گا۔  آج ملک میں مساوات کے  اعتبار سے ایک   شاندار دن ہے۔

دریں اثنا واشنگٹن ڈی سی کے میئر  نے وائٹ ہاؤس تک جانے والی 16 سڑیٹ کے وسط میں ’’سیاہ فام  شہریوں کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہیں‘‘ عبارت درج کرائی ہے۔ بروئسر نے وائٹ ہاؤس کے جوار میں  ایک چوک کو  اسی نام سے منسوب بھی کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں