مہلک وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

فرانس میں تین ماہ بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی

1430560
مہلک وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
koronavirus ispanya.jpg

کورونا  سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد  4 لاکھ  کے قریب پہنچ گئی جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 ملین 8 لاکھ 52 ہزار ہے۔

اٹلی میں ایک دن میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں مجموعی جانی نقصان 33 ہزار 774 ہو گیا۔ اس ملک میں فعال مریضوں کی تعداد میں کمی کا عمل جاری ہے جو کہ اب 36 ہزار 976 ہے۔

فرانس میں   مزید 46 اموات کی رپورٹ ہے ، اس ملک میں 29 ہزار 111 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں، ایک دن میں مزید 611 نئے مریضوں کی تشخیص ہونے سے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ سائنسی کمیٹی کے صدر جین فرانسواں کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ 23 مارچ کے بعد اب اس ملک میں مساجد میں اجتماعی عبادت کی اجازت دے دی گئی ہے تو  تقریباً تین ماہ بعد پہلی بار پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ہسپانوی وزارت صحت  نے اطلاع دی ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  محض ایک جانی نقصان ہوا ہے، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 134 ہے۔  177 نئے مریضوں کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

پرتگال میں کل مزید 10 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 465 ہو گیا ہے۔

ابتک 35 ہزار 47 جانی نقصان ہونے والے برازیل میں صدر  یایر بولسونارو  نے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’موت  ہر کس کے لیے  ناگزیر  ہے‘‘ اس بیان پر رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کو اس معاملے میں کسی دوسرے ملک سے صلاح مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ۔ امریکہ ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے، ہم بھی اس چیز پر کام کر رہے ہیں۔

میکسیکو میں وائرس سے جانی نقصان 13 ہزار 170 تک جا پہنچا ہے، کینیڈا میں 7 ہزار 751 اور ایکواڈور میں 3 ہزار 534 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

نیو زی لینڈ میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

 



متعللقہ خبریں