حضرت عمر کے پوتے کے مزار کی تخریب کاری پر مسلم امہ کا شدید رد عمل

یہ جرم وفات کے 1300 سال بعد بھی انصاف پسند خلیفہ حضرتِ عمر  بن عبدالعزیز  سے نفرت کی انتہا کی دلالت ہے

1430688
حضرت عمر کے پوتے کے مزار کی تخریب کاری پر مسلم امہ کا شدید رد عمل

عالمی مسلم علمأ یونین نے عالم اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر کے پوتے عمر بن عبدالعزیز  کے شامی شہر ادلیب میں مقبرے کی تخریب اور لوٹ مار کی مذمت کی ۔

یونین کے سیکرٹری جنرل علی محی الدین الا قاراداعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ جرم وفات کے 1300 سال بعد بھی انصاف پسند خلیفہ حضرتِ عمر  بن عبدالعزیز  سے نفرت کی انتہا کی دلالت ہے۔

اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ اس گھناؤنی حرکت کے مرتکب کی  عمر بن عبدالعزیز  سے ذاتی طور پر نہیں بلکہ ان کی راہ پر چلنے والے مسلمانوں اور بالخصوص اہل سنت عقیدے سے وابستہ مسلمانوں  سے نفرت کی انتہا کا مظہر  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ حرکت پوری مسلم امہ  پر حملہ کرنے اور فتنہ پروری کی آگ لگانے کا مفہوم رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ دین اسلام کے خلیفہ حضرت عمر کے  پوتے کی قبر  کے اندر سے خالی ہونے پر مشتمل مناظر شامی انتظامیہ کی فوج  کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں