صومالیہ: منی بس پر بم حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

زیریں شبلہ نامی علاقے کے ایک پولیس اہلکار حسین عبدی علی نے بتایا  کہ یہ بم حملہ ایک  منی بس پر کیا گیا  جس میں 10 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے

1426983
صومالیہ: منی بس پر بم حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

 صومالیہ میں  مسافر بس پر  ایک بم حملے میں 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

 زیریں شبلہ نامی علاقے کے ایک پولیس اہلکار حسین عبدی علی نے بتایا  کہ یہ بم حملہ ایک  منی بس پر کیا گیا  جس میں 10 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے۔

 اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم، دہشتگرد تنظیم الشباب  علاقے میں گاہے بگاہے حفاظتی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 اس واقعےکے بعد علاقے میں فوج طلب کرلی گئی ہے  جس نے ایک آپریشن میں 18 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

 



متعللقہ خبریں