کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  انسٹھ لاکھ بیس ہزار  ہوگئی ہے اور تین لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ پچیس لاکھ 92ہزار916 صحت یاب ہوئے

1425530
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  انسٹھ لاکھ بیس ہزار  ہوگئی ہے اور تین لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ پچیس لاکھ 92ہزار916 صحت یاب ہوئے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تین  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ  اڑسٹھ ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
نیویارک میں کورونا  مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا سے متاثرہ  دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں تعداد چار لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ 
برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 935 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں دو لاکھ69 ہزار سے زائد کورونا کےمریض ہیں اور 37 ہزار آٹھ سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کورونا کے مریض سے گزشتہ چند روز میں ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ٹریس کر کے آئسولیٹ کیا جائے گا۔
روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار  سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیلجیئم میں 9,388 مریض، میکسیکو میں 9,044، جرمنی میں وائرس سے 8,570 مریض،  کینیڈا میں 6,877 مریض، نیدرلینڈز میں 5,903 افراد،  سوئیڈن میں 4,266، روس میں 4,142، پیرو میں 4,099، ایکواڈور میں 3,313، سوئٹزرلینڈ میں 1,919، آئرلینڈ میں 1,639، انڈونیشیا میں 1,496، پرتگال میں 1,369، رومانیا میں 1,235، پاکستان میں 1,317 جب کہ پولینڈ میں 1,038 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، بھارت، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد، جب کہ امریکہ اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے،



متعللقہ خبریں