روس اور انڈیا میں کورونا کے زور میں اضافے کا عمل جاری

سعودی عرب میں نئے کیسسز کی تعداد میں قابلِ ذکر حد تک کمی کا مشاہدہ ہوا ہے

1422348
روس اور انڈیا  میں کورونا کے زور میں اضافے کا عمل جاری

روس میں  ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 3 ہزار 388 جبکہ مصدقہ مریضوں  کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں کل 51 مریض جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد  کل جانی نقصان 7 ہزار 300 اور مریضوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 1 لاکھ 32 ہزار تک ہو گئی۔

سعودی عرب میں مزید 7 افراد کورونا کا شکار بننے سے مجموعی جانی نقصان 582 جبکہ کیسسز کی تعداد 67 ہزار 719 ہو گئی ہے۔

انڈیا میں ایک دن میں 142 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں تو 3 ہزار 726 افراد  وائرس کا نشانہ بنے ہیں، مزید 6 ہزار 568 مریضوں کی نشاندہی کے بعد کل کیسسز سوا لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

الجزائر میں 582 افراد ہلاک جبکہ 8 ہزار متاثرین ہیں۔ عراق میں  یہ تعداد 147 اور8 ہزار ہے۔

کافی عرصے کے بعد قطر سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تو  ملک میں 40 ہزار 481 افراد متاثر ہیں۔

بحرین میں 164، لبنان میں 26، اردن میں 9  اور لیبیا میں  3 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

بر اعظم افریقہ میں وبا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 183 جبکہ کل کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار ہے۔

بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان:

انڈونیشیا  :1326، یوکیرین:605، بنگلہ دیش: 432، جنوبی افریقہ:397، متحدہ عرب امارات:241، بیلا روس:190 اور سنگا پور :23۔



متعللقہ خبریں