امریکہ "اوپن اسکائی" معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا:ٹرمپ

وائٹ ہاؤس ميں گزشتہ شب صحافيوں سے بات چيت کے دوران انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے بھی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور جب روس اس پر عملدرآمد شروع کرے گا امريکہ بھی ايسا ہی کرے گا

1421687
امریکہ "اوپن اسکائی" معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا:ٹرمپ

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ" اوپن اسکائی" نامی معاہدے سے  عنقریب دستبردار ہونے کا عندیہ دیا ہے۔   
 وائٹ ہاؤس ميں گزشتہ شب صحافيوں سے بات چيت کے دوران انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے بھی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور جب روس اس پر عملدرآمد شروع کرے گا امريکہ بھی ايسا ہی کرے گا۔
  واضح رہے کہ يہ تيسرا دفاعی معاہدہ ہے جس سے ٹرمپ نے دستبرداری کا اعلان کيا ہے۔
دوسری جانب ،روسی نائب وزیر خارجہ الیکسینڈر گروشکو نے تاس خبر ایجنسی  سے گفتگو   کے دوران  اس  خبر پر رد عمل ميں کہا  کہ اس پيش رفت سے يورپ کی سلامتی اور امريکی اتحاديوں کے مفادات متاثر ہوں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے بھی  روسیا   ۔چوبیس نامی چینل پر کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ  نے اس فیصلے سے متعلق ہمیں سفارتی یا سرکاری  ذرائع  سے مطلع نہیں کیا ہے
 معاہدے سے دستبرداری کے بارے ميں تمام فريقين کو آج با ضابطہ طور پر آگاہ کيا جائے گا۔



متعللقہ خبریں