امریکہ: آتشزدگی اور دھماکہ، 11 افراد زخمی

لاس اینجلس میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے بعد دھماکے کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کے 11 اہلکار زخمی

1418983
امریکہ: آتشزدگی اور دھماکہ، 11 افراد زخمی

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے بعد ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کے 11 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شام کے وقت لگنے والی آگ میں تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد آگ کے شعلوں نے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور اطراف کی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کو بجھانے کی کوشش میں فائر بریگیڈ کے عملے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 3 شدید زخمی ہیں تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

تقریباً 230 افراد پر مشتمل فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں