ایف۔ 35 کا باڈی ٹرنک تا حال ترکی میں تیار کیا جا رہا ہے

’’ہمیں تمام تر مصنوعات کو امریکہ میں تیار کرنا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

1417913
ایف۔ 35 کا باڈی ٹرنک تا حال ترکی میں تیار کیا جا رہا ہے

صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف ۔35 جنگی طیاروں کے  مرکزی حصے کی ترکی میں تیاری کا عمل جاری ہے۔

جناب ٹرمپ نے فوکس بزنس چینل  کو انٹرویو میں  ایجنڈے کے معاملات پر اپنےجائزے پیش کیے۔

 انہوں نے امریکہ کی سپلائی چین کے اعتبار سے چین اور دیگر ممالک پرانحصار  کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں تمام تر مصنوعات کو امریکہ میں تیار کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ’’دنیا کے بہترین لڑاکا طیارے ایف۔35 کا   ٹرنک ترکی میں تیار ہو رہا ہے اور بعد میں  اسے امریکہ روانہ کیا جاتا ہے صدر ایردوان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات استوار ہیں، تا ہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر کیا ہو گا؟  ہم ایف۔ 35 کے پرزہ جات فراہم نہیں کریں گے‘‘ کہتے ہیں تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں؟



متعللقہ خبریں