دینی رہنما کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں: انتونیو گٹرس

دینی رہنما سماجی فاصلے، حفظان صحت، عبادت، مذہبی رسومات اور جنازے جیسے اجتماعات میں عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کے اطلاق میں مدد کریں: گٹرس

1416259
دینی رہنما کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں: انتونیو گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے دینی رہنماوں سے کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدو جہد میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

گٹرس نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گلوبل فائر بندی کی حمایت کرنے پر دینی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ دینی رہنما وباء کے خلاف جدوجہد میں مزید کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے دینی رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، ضرر رساں پیغامات ، تشدد ، غیر ملکیوں سے دشمنی اور نسلیت پرستی جیسے جذبات کے خلاف اپنے معاشروں کو متنبہ کریں اور وباء کے دور میں عورتوں اور بچیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کی بھی مذمت کریں۔

انہوں نے دینی شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر شعبے میں عورتوں کی نمائندگی اور بات کرنے کے حق کی حوصلہ افزائی کریں اور سماجی فاصلے، حفظان صحت، عبادت، مذہبی رسومات اور جنازے جیسے اجتماعات میں عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کے اطلاق میں مدد کریں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے کئی ملین طالبعلم تعلیمی سرگرمیوں میں وقفہ دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دینی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی مسائل کے حل میں بھی مدد کریں۔



متعللقہ خبریں