امریکی نائب صدر بھی قرنطینہ میں چلے گئے
بتایا گیا ہے کہ نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
1414654
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدرنے یہ قدم اپنی ترجمان کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اٹھایا ہے۔
خبر کے مطابق ، پینس اسی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہفتے کے دن اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملرکا 9 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیٹی ملر بہت اچھی خاتون ہیں لیکن وہ ان سے نہیں ملے ہیں البتہ نائب صدر مائیک پنس ان سے ملتے رہے ہیں۔