روس: کورونا وائرس مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

ماسکو میں کورونا وائرس مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

1414191
روس: کورونا وائرس مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

روس خبر رساں ایجنسی تاس کی وزارت ہنگامی حالات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ماسکو کے 50 نمبر اور 6 منزلہ ہسپتال کی پہلی منزل میں کہ جہاں کووِڈ۔19 کے مریض زیر علاج تھے آگ لگ گئی۔

آگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ماسکو بلدیہ کے مئیر سرگے سوبیانن کے مطابق تمام مریضوں اور صحت کے عملے کو ہسپتال سے نکال لیا گیا ہے۔

ابتدائی اندازے کے مطابق آگ طبّی آلات میں خرابی کی وجہ سے لگی ہے۔



متعللقہ خبریں