جنوبی کوریا میں کورونا مریضوں میں اضافے کے بعد نائٹ کلب اور بار بند

روس کورونا کے اثرات میں بری طرح پھنس گیا، ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسسز رپورٹ

1414019
جنوبی کوریا میں کورونا  مریضوں میں اضافے کے بعد نائٹ کلب اور بار بند

256 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار 840 تک ہو گئی۔

دارالحکومت سیول  میں گزشتہ ہفتے ایک نائٹ کلب جانے والے شخص  میں کورونا پازیٹیو نکلنے  اور اس شخص سے تعلق  رکھنے والے واقعات میں اضافے سے  اس ملک میں نائٹ کلبز اور بارز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوریشیائی ممالک میں روس  سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر  روز بروز مریضوں کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹو ں میں اس ملک میں مزید 104 اموات سے مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 827 ہو گیا ہے تو مزید 10 ہزار 817 افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ ملک میں  1 لاکھ 98 ہزار 676 افراد میں وائرس کی نشاندہی  ہو چکی ہے۔

سوڈان میں 52 افراد کی ہلاکت اور مصدقہ کیسسز کی تعداد 930 ہو گئی جس کے بعد حکومت نے  دارالحکومت خرطوم میں تین ہفتوں تک ناٖفذ کرفیو میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔

سعودی عرب  میں 229، متحدہ عرب امارات میں 174، کویت میں 47 اور عمان میں 16 افراد کورونا  کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

ابتک مصر میں 503، مراکش میں 186، عراق میں 104، تیونس میں 44، لبنان میں 26 اور یمن میں 7 افراد  کورونا کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں 161 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں تو اس ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 232 ہے۔  اس ملک میں کورونا وبا کے خلاف جنگ کے لیے 19 ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا جائیگا۔

بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

ایران 6 ہزار 541، چین 4 ہزار 633، بھارت 1 ہزار 723، انڈونیشیا 943، جاپان 603، یوکیرین 361، جنوبی کوریا 256، اسرائیل 245، بنگلہ دیش 206، سنگا پور 20 اور قطر 12۔

 



متعللقہ خبریں