شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا:  جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

شمالی کوریا کے لیڈر حال ہی میں 20 دنوں تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہے اور اپنے دادا کے یومِ پیدائش، جو کہ ملک میں سال کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے، کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے جشن پر بھی نہیں نظر آئے

1411976
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان  کا کوئی آپریشن نہیں ہوا:  جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

 جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی   (NIS) کی اطلاع  کے مطابق  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے لیڈر حال ہی میں 20 دنوں تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہے اور اپنے دادا کے یومِ پیدائش، جو کہ ملک میں سال کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے، کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے جشن پر بھی نہیں نظر آئے۔

کچھ میڈیا اداروں نے کہا کہ ان کی طبیعت بہت خراب تھی جبکہ کچھ نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ کِم کی موت واقع ہو چکی ہے۔

لیکن پھر چند دن قبل وہ ایک کھاد کی فیکٹری کا افتتاح کرتے نظر آئے اور بظاہر ان کی طبیعت ٹھیک ہی تھی۔

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سو ہون نے بدھ کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ کِم کی صحت کے بارے میں گردش کرتی افواہوں میں کوئی سچائی ہے۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یون ہاپ کے مطابق کمیٹی کو بتایا گیا کہ کِم کو اس برس کُل 17 بار دیکھا گیا ہے تاہم عام طور پر سال کے اس حصے تک وہ کم از کم 50 بار عوامی تقریبات میں نظر آ چکے ہوتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں