نائیجیریا: مسلح حملوں میں 14 افراد ہلاک

ایبونی اور قادونہ میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، 6 کو اغوا کر لیا گیا

1410208
نائیجیریا: مسلح حملوں میں 14 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبوں ایبونی اور قادونہ میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایوو کے سرکاری ذمہ دار افسر اوگبانایا اُوڈے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایبونی کے علاقے ایوو  میں مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قادونہ کے گاوں بوروکو میں بھی مسلح موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 6 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں