کینیڈا نے ذاتی استعمال کے لیےعسکری طرز کے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

’اب  کے بعد عسکری نوعیت کے  ہتھیاروں کے لین دین ان کو اٹھانے اور درآمدات پر پابندی ہو گی۔‘‘

1409267
کینیڈا  نے ذاتی استعمال کے لیےعسکری طرز کے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

کینیڈا میں  عسکری کیٹیگری کے   اسلحہ کے 1500 ماڈلز کی خرید و فروخت ، درآمدات اور ان کو  اپنے پاس رکھنے   پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرس میں 18 اپریل کو ریاست نووا اسکوٹیا میں 23 افراد کی ہلاکت کا موجب بننے والے مسلح حملے  سے ملک کو شدید صدمہ پہنچنے کی یا ددہانی کرائی۔

انہوں نے فی الفور نافذالعمل ہونے  والے کابینہ کے پابندی فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ’’اب  کے بعد عسکری نوعیت کے  ہتھیاروں کے لین دین ان کو اٹھانے اور درآمدات پر پابندی ہو گی۔‘‘

ٹروڈو ک مطابق  اس قسم کے اسلحہ کے مالکین کو نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے دو سال کی چھوٹ ہو گی اور آئندہ کے مہینوں میں ان افراد کے لیے ’’منصفانہ ادائیگی‘‘ کے ساتھ اسلحہ  واپس کرنے کے قواعد و ضوابط وضع کیے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں