روس میں کورونا کیسسز کی تعداد ایران سے بھی متجاوز ہو گئی

مہلک وائرس کے ظہور پذیر ہونے والے چین میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد اکائی کے ہندسے تک محدود ہو گئی ہے

1407465
روس  میں کورونا کیسسز کی تعداد ایران سے بھی متجاوز ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وبا کے اثرات برقرار  ہیں  جبکہ ممالک اپنے اپنے حالات کے مطابق ہر ممکنہ تدابیر  پر عمل پیرا ہیں۔

ایران میں کل مزید 71 اموات سے کل جانی نقصان 5 ہزار 877 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 92 ہزار 584 ہو گئی ہے۔

روس  میں متاثرین کی تعداد ایران کو بھی پار کرتے ہوئے 93 ہزار 558 تک جا پہنچی ہے، محض ایک دن میں 6 ہزار 441 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے  ہیں، تا ہم  اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 867 تک   ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو  کے بلدیہ میئر کا کہنا ہے کہ وبا کے پیش نظر شہر میں اپنائی گئی تدابیر  پر عمل درآمد 11 مئی تک جاری رہے گا۔

مہلک وائرس کے منبع چین میں  اب نئے مریضوں کی تعداد اکائی کے ہندسوں تک ہی محدود ہے۔

جنوبی کوریا میں بھی کیسسز میں یومیہ اضافہ اکائی کے ہندسے تک گر چکا ہے تو  کل شروع ہونے والی 6 روزہ تعطیلات  کے دوران عوام کو تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

بھارت میں وائرس  کے اثرات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں پر ایک دن میں1 ہزار 873 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

جانی نقصان 79 تک ہونےو الے بیلا روس میں  مصدقہ مریض 12 ہزار 208 ہیں تو مولڈووا  میں یہ تعداد 3 ہزار 638  ہے۔

آذربائیجان میں  مصدقہ کیسسز 1 ہزار 717  ہیں، قزاقستان میں جانی نقصان 25 ہے تو اس ملک میں بھی متاثرین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ازبیکستان میں  جانی نقصان 8 اور کیسسز کی تعداد 1 ہزار 939 ہے۔

سعودی عرب میں مزید 8 اموات سے ملک میں جانی نقصان 152 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد  20 ہزار 77 ہو گئی ہے۔

کویت  میں  23 اموات اور 3 ہزار 400 کیسسز کی رپورٹ  ہے۔

11 ہزار 921 متاثرین  موجود ہونے والے قطر میں 1 ہزار 134 مریض روبہ صحت ہو چکے ہیں ۔

برِ اعظم افریقہ  کی تازہ صورتحال کچھ  یوں ہے: الجزائر 437، مصر 359، جنوبی افریقہ 93، مراکش58، جمہوریہ کونگو 32، صومالیہ 28، سوڈان 25، مالی 24 اور لائبیریا 20۔

 



متعللقہ خبریں