بورس جانسن چھٹی بار باپ بن گئے

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے آج صبح لندن کے ایک اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیااور زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہترین ہے

1407778
بورس جانسن چھٹی بار باپ بن گئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 
بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔
وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے آج صبح لندن کے ایک اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیااور زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہترین ہے۔
بچے کی والدہ کیری سائمنڈز میں گزشتہ ماہ قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے رخصت ہوئی تھیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی کا امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دے کرحال ہی میں دوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں



متعللقہ خبریں