پیٹرول کی قیمتوں میں منفی حرکت کوئی آسان صورتحال نہیں ہے: پیسکوف

قیمتوں میں حرکت حقیقتاً منفی ہے لیکن حالات کا جائزہ ایک دن یا ایک ہفتے کی بنیادوں پر نہیں طویل المدت کی بینادوں پر لیا جانا چاہیے: دمتری پیسکوف

1403484
پیٹرول کی قیمتوں میں منفی حرکت کوئی آسان صورتحال نہیں ہے: پیسکوف

روس نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حرکت منفی سمت میں ہے اور یہ کوئی اسان صورتحال نہیں ہے۔

روس کے صدارتی دفتر کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔

روس کی پیٹرول قیمتوں میں گراوٹ کے بارے میں سدّباب پلان سے متعلق سوال کے جواب میں پیسکوف  نے کہا ہے کہ "انتظار کرنے کے ضرورت ہے۔ قیمتوں میں حرکت حقیقتاً منفی ہے اور موجودہ صورتحال کوئی آسان صورتحال نہیں ہے۔ لیکن حالات کا جائزہ ایک دن یا ایک ہفتے کی بنیادوں پر نہیں طویل المدت کی بینادوں پر لیا جانا چاہیے"۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے گلوبل پیٹرول کی طلب میں ریکارڈ سطح پر گراوٹ پیدا ہوئی ہے۔

سعودی عرب  کی زیرِ قیادت پیٹرول کے برآمد کنندہ ممالک کی تنظیم OPEC اور روس کی زیر قیادت OPEC سے باہر خام پیٹرول کی پیداوار دینے والے بعض ممالک کے درمیان یکم مئی سے خام پیٹرول کی کُل پیداوار کو 2 ماہ کے لئے یومیہ 9.7 ملین بیرل تک کم کرنے کا فیصلہ طے پایا تھا۔



متعللقہ خبریں