چین: کووڈ۔19 نہ تو ہم نے ایجاد کیا ہے اور نہ اس بارے میں کوئی دلیل موجود ہے

یہ دعوے انسانوں کے ذہنوں کو الجھانے  اور چین  کے وبا کے خلاف کام  میں مداخلت کرنے کا مقصد رکھتے ہیں

1401830
چین: کووڈ۔19 نہ تو ہم نے ایجاد کیا ہے اور نہ اس بارے میں کوئی دلیل موجود ہے

چین  کے وہان وائرولوجی انسٹیٹیوٹ  نے امریکی پریس کی جانب سے کووڈ۔19 کے اس کی لیبارٹری   سے دنیا بھر میں پھیلنے کے دعووں کی تردید کی ہے۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک  کی خبر کے مطابق  انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر یووین  چمنگ  کا کہنا ہے کہ یہ دعوے انسانوں کے ذہنوں کو الجھانے  اور چین  کے وبا کے خلاف کام  میں مداخلت کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔

اسی انسٹیٹیوٹ کی قومی بائیو سیکیورٹی لیبارٹری میں  کن وائرس  پر کام ہونے سے مکمل آگاہی ہونے کا ذکر کرنے والے یووین  کا کہنا تھا کہ ’’ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی  اعلان کیا ہے کہ وائرس ہماری جانب سے  دنیا میں نہیں پھیلا۔‘‘

انہوں نے وائرس کے انسانی ایجاد ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’در حقیقت  بھاری تعداد میں اکیڈمک جریدے اور مقالے موجود ہیں۔  میری ذاتی رائے ہے کہ کورونا کے مصنوعی یا پھر  انسانی ایجاد ہونے کا ثبوت پیش کرنے والی کوئی دلیل سامنے نہیں آسکی۔‘‘ اور اس حوالے سے پھیلنے والی تمام ترخبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کووڈ۔ 19 سے ان کی لیبارٹری کا کوئی بھی عملہ متاثر نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں