سلامتی کونسل کا پہلی بار کووڈ۔19 کے معاملے پر اجلاس

عالمی تعاون کی اپیلوں کے باوجود متعدد معاملات پر نظریاتی اختلافات پائے جانے والی سلامتی کونسل میں عام وبا کے حوالے سے تنازعات پائے جانے کا انکشاف

1392727
سلامتی کونسل کا پہلی بار  کووڈ۔19 کے معاملے پر اجلاس

اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلی بار کورونا پر بحث ہو گی۔

سلامتی کونسل کے ارکان  بروز جمعرات کووڈ۔19 ویڈیو کانفرس  کے ذریعے اس موضوع پر بات چیت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹیرس  کا کہنا ہے  وبا نے عالمی امن و سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے اور دوسری عالمی جنگ کے بعد  کٹھن ترین بحران کا سامنا کرنے کےباوجود عالمی امن و سلامتی کے تحفظ  کی ذمہ دار سلامتی کونسل ایک طویل مدت تک کووڈ۔19 کے معاملے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

عالمی تعاون کی اپیلوں کے باوجود متعدد معاملات پر نظریاتی اختلافات پائے جانے والی سلامتی کونسل میں عام وبا کے حوالے سے تنازعات پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل کے منتخب شدہ 10 ارکان کو اجلاس میں شرکت  کی اپیل کی گئی ہے تو سفارتی حلقوں  کی نکتہ چینی اور الزامات کا ہدف بننے   کا اندیشہ رکھنے والا چین اس اجلاس کے انعقاد پر مثبت رائے نہیں رکھتا۔

 

 



متعللقہ خبریں