ایک ملین کی حد پار کرنے کے بعد دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آئی ہے

امریکہ میں گزشتہ گھنٹوں میں ریکارڈ حد تک اموات کی اطلاعات ہیں تو اس نے یومیہ ہلاکتوں میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ د یا ہے

1391118
ایک ملین کی حد پار کرنے کے بعد دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آئی ہے

دنیا بھر میں  عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے  تو ایک ملین 1 لاکھ 18 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ابتک روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار  سے تجاز کر گئی ہے۔

اٹلی  میں کووڈ۔ 19 وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 766 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 681  اور متاثرین کی تعداد 1 لاکھ انیس ہزار 827 ہو گئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 198 ہے تو متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 199 ہے۔ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن  پر عمل درآمد میں 26 اپریل تک  توسیع کر دی گئی ہے۔

فرانس میں 588 مزید اموات سے 6 ہزار 507 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تو اس ملک میں 82 ہزار 165 افراد وائرس کے خلاف نبردِ آزما  ہیں۔

برطانیہ میں  اموات کی تعداد 3 ہزار 605 جبکہ متاثرین کی تعداد 38 ہزار 168 ہو گئی  ہے۔

ایک ہزار 208 جانی نقصان  اور 91 ہزار 159 متاثرین کے حامل جرمنی میں 6 ترک شہری وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔

ہالینڈ میں 1487،  جرمنی میں 1275، بیلجیم میں 1143، سویٹزرلینڈ میں 604، سویڈن میں 358، پرتگال میں 246، آسڑیا میں 168 اور ڈنمارک میں 139 اموات ہوئی ہیں۔

جانی نقصان  7 ہزار 403 اور مریضوں کی تعداد کے 2 لاکھ 77 ہزار 552 ہونے والے متحدہ امریکہ  میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ نیو یارک  اس ملک میں متاثرین اور اموات کی  نصف تعداد  کا حامل ہے ۔  میری لینڈ میں 5 شیر خوار بچوں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر و نائب صدر  سے قریبی تمام تر  حکام کو کورونا  ٹیسٹ  کروانے کی مجبوری  ہونے کا حکم  صادر کیا ہے۔

کینیڈا میں عام وبا  سے اموات کی تعداد 208، جبکہ متاثرین کی تعداد 12 ہزار 549 ہو گئی ہے۔

نیو زی لینڈ میں متاثرین کی تعداد اچانک 950 تک ہو گئی ہے۔

سربیا میں جانی نقصان 39 ہو گیا ہے تو یہاں پر مریضوں کی تعداد 1476 ہے۔ روس نے اس ملک کو 11 طیاروں پر مشتمل طبی امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ جو کہ دونوں صدور کی بات چیت کے بعد عمل میں آیا۔  

کروشیا میں وائرس نے 12 جانیں لی ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 1079 ہو گئی ہے۔

علاقے کے آبادی کے اعتبار سے چھوٹے ترین ملک مونٹیگری میں 23 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔

برازیل میں وائرس 365 جانیں لی ہیں تو اس ملک میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔  لیکن برازیلی صدر  کی اس معاملے میں لاپرواہی جاری ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس  بارش کی طرح ہے  اور یہ ملک کے 70 فیصد کو گیلا  کرے گا، جب انسانوں میں اس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو جائیگی  تو یہ ملک اس موذی مرض سے نجات پا لے گا ۔  اگر اس ملک میں لاک ڈاون کیا گیا تو یہ عوام بے روز گار ہو جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں