کورونا کے پیدا کردہ غیر یقینی کے ماحول کے خلاف آئیے ہم سب متحد ہو جائیں، اقوام متحدہ

گوٹریس نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  پریس کانفرس کااہتمام کرتے ہوئے  وبا کی بنا پر عالمی سطح پر فائر بندی کی اپیل کا اعادہ کی

1391029
کورونا کے پیدا کردہ غیر یقینی کے ماحول  کے خلاف آئیے ہم سب متحد ہو جائیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے عالمی وبا   سے پیدا ہونے والی غیر یقینی کی صورتحال کے خلاف خبردار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ  موجودہ  حالات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔‘‘

گوٹریس نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  پریس کانفرس کااہتمام کرتے ہوئے  وبا کی بنا پر عالمی سطح پر فائر بندی کی اپیل کا اعادہ کیا۔

شام، یمن، لیبیا، میانمار، یوکیرین، سوڈان اور کیمرون کی طرح کے جھڑپیں  ہونے والے علاقوں سے  فائر بندی کی ضمانت کا اعلان کیا  گیا ہے تو  ان وعدوں کی پاسداری نہ کیے جانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے گوٹریس نے بتایا کہ  اسوقت کرہ ارض  کی واحد جنگ کا مشترکہ دشمن کورونا وائرس  ہے، لہذا ہم سب کو مل جل کر اس کے خلاف بھر پور طریقے سے جنگ کرنی چاہیے۔

وبا سے پیدا ہونے والے غیر یقینی کے ماحول  کے حوالے سے بھی انتباہ دینے والے گوٹریس  نے واضح کیا کہ  یہ چیز عالمی امن و سلامتی  سمیت  ’خوراک کیس سلامتی کو بھی خطرات سے  دو چار  کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ’تاحال ہمیں  اس بلا کے خوفناک  ترین چہرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، لہذا پوری دنیا کو چاہیے کہ یہ اتحاد و امن  کے قیام کے لیے کووڈ۔19 کے خلاف ہر ممکنہ مثبت اقدامات اٹھائے۔

 



متعللقہ خبریں