سوڈان کے وزیر دفاع حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سوڈان کے وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل جمال عمر آج  صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

1384688
سوڈان کے وزیر دفاع حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سوڈان کے وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل جمال عمر آج  صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
وہ ہمسایہ ریاست جنوبی سوڈان کے دورے کے سلسلے میں جوبا شہر میں موجود تھے۔
خبر کے مطابق، سوڈانی حکام اپنے وزیر دفاع کی میت واپس خرطوم لانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جوبا میں سوڈانی حکومت اور مسلح مزاحمتی تحریکوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ جمال عمر کو عبوری حکومت کی نئی کابینہ میں وزیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ مارچ 2017 سے فوجی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے منصب پربھی  فائز تھے۔ 



متعللقہ خبریں