امریکہ نے "کورونا" وائرس کے خوف کے باعث "کورونا‘" سے متعلق کانفرنس ہی منسوخ کردی

امریکا کی بین الاقوامی تعلقات کی کونسل کے تحت نیویارک شہر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں کاروبار کے موضوع پر جمعہ کو ایک گول میز کانفرنس شیڈول تھی لیکن امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا

1376910
امریکہ نے "کورونا" وائرس کے خوف کے باعث "کورونا‘" سے متعلق کانفرنس ہی منسوخ کردی

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی خبروں کے باعث امریکہ میں پھیلنے والے خوف پر ہی امریکی حکومت کے محکمہ خارجہ کے ذیلی ادارے نے ایک ’کورونا کے خوف‘ پر شیڈول کانفرنس ’کورونا‘ کے خوف کی وجہ سے ہی منسوخ کردی ہے ۔

امریکہ کی بین الاقوامی تعلقات کی کونسل کے تحت نیویارک شہر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں کاروبار کے موضوع پر جمعہ کو ایک گول میز کانفرنس شیڈول تھی لیکن امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

یویارک میں سی ایف آر کے تحت ’کورونا کے خوف کے باوجود کاروبار کیسے کیا جائے‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس ہونا تھی، جس میں شرکا کو وائرس کے پھیلنے کے باوجود کاروبار سے متعلق تدابیر بتائی جانی تھی تاہم اب اس کانفرنس کو ’کورونا کے خوف‘ کے باعث ہی منسوخ کردیا گیا

کانفرنس منسوخ کرنے والی تنظیم نے نہ صرف مذکورہ کانفرنس منسوخ کردی بلکہ تنظیم نے ’کورونا‘ سے متعلق آئندہ ماہ 3 اپریل تک اپنی تمام شیڈولڈ کانفرنسز کو بھی منسوخ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اب تک 119 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہےاور اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 سے بڑھ چکی ہے جب کہ 4300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں