امریکہ : ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن8 ریاستوں میں سبقت لے گئے

" سپر ٹیوز ڈے" کی  رائے دہی  کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، سابق نائب صدر جو بائیڈن کی 14 میں سے8 ریاستوں میں کامیابی یقینی ہے جبکہ برنی سینڈرز کیلیفورنیا کی ریاست میں سبقت لیے ہوئے ہیں

1371814
امریکہ : ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن8 ریاستوں میں سبقت لے گئے

امریکہ میں رواں  سال  کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے حتمی امیدوار کے لیے پارٹی کا داخلی انتخابی سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز  14ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے ووٹ ڈالے۔

" سپر ٹیوز ڈے" کی  رائے دہی  کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، سابق نائب صدر جو بائیڈن کی 14 میں سے8 ریاستوں میں کامیابی یقینی ہے جبکہ برنی سینڈرز کیلیفورنیا کی ریاست میں سبقت لیے ہوئے ہیں۔

 ٹیکساس کی ریاست میں جو بائیڈن کو برنی سینڈرز پر معمولی سی برتری حاصل ہے۔

 واضح رہے کہ  جو بائیڈن کے حق میں افریقی امریکی پارٹی کارکنوں نے زیادہ ووٹ ڈالے۔

 وہ ورجینیا، میساچوسٹس، مینی سوٹا اور شمالی کیرولائنا کی ریاستوں میں بھی کامیاب رہے جبکہ بقیہ پارٹی امیدوار کوئی بڑی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے



متعللقہ خبریں