امریکہ ۔ طالبان امن معاہدہ طے پا گیا

معاہدے پر افغان طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے دستخط کیے

1369164
امریکہ ۔ طالبان امن معاہدہ طے پا گیا

افغانستان میں امن کے لیے امریکہ  اور طالبان  کے درمیان  امن معاہدہ طے پا گیا۔

جس کے مطابق القاعدہ اور داعش پر پابندی ہوگی جبکہ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی

دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مقامی ہوٹل میں افغان امن معاہدے پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

معاہدے پر افغان طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے دستخط کیے۔ اس موقع پر اللہ اکبر کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔

اس معاہدے کی رو سے افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگ

 آئندہ 135 دن کے اندر 8 ہزار 600 غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جبکہ آئندہ 14 ماہ کے اندر افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی مکمل ہوجائے گی

قریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مائک پومپیو نے کہا کہ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پرامیرقطر کے شکرگزارہیں، افغانستان میں حالات بہترہوئے ہیں اور آج کا افغانستان 2001 کے افغانستان سے مختلف ہے، افغان شہری بغیرخوف کے جینے کا حق رکھتے ہیں اور انہوں نے ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،

 



متعللقہ خبریں