لندن" ریجنٹ پارک کی مسجد کے موذن پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

1363508
لندن" ریجنٹ پارک کی مسجد کے موذن پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق، یہ واقعہ ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا جس موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔

لندن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاقو حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو عملہ نے پہلے مسجد ہی میں طبی امداد دی تھی اور اس کے بعد اس کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی مؤذن کی عمر ستر سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔

پولیس نے چاقو حملہ کرنے والے ملزم کو  اقدام قتل  کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے اور اس کو وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا ہے۔

اسکارڈ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فی الوقت اس واقعہ کو دہشت گردی کے پہلو سے نہیں دیکھا جارہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں