ٹرمپ نے امریکی سفیر کو خفیہ امور کے ادارے کا سربراہ بنادیا،ناقدین کی تنقید

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی ميں تعينات امريکی سفير رچرڈ گرينیل کی   ادارہ برائے  خفیہ امور  کے قائم مقام ڈائريکٹر کے طور پر تعيناتی کا اعلان کيا ہے جس پر ناقدين نے صدر کے اس اقدام پر اعتراض کیا ہے

1363057
ٹرمپ نے امریکی سفیر کو خفیہ امور کے ادارے کا سربراہ بنادیا،ناقدین کی تنقید

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی ميں تعينات امريکی سفير رچرڈ گرينیل کی   ادارہ برائے  خفیہ امور  کے قائم مقام ڈائريکٹر کے طور پر تعيناتی کا اعلان کيا ہے۔

 گرينیل اب جوزف مگوائر کی جگہ ليں گے جو گزشتہ  سال  اگست سے قائم مقام ڈائريکٹر کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہيں۔

 صدر ٹرمپ نے گرينیل کو قائم مقام ڈائريکٹر تعينات کيا ہے لہذا  اس فيصلے کی سينيٹ سے توثيق بھی لازمی نہيں ہے ۔

 ناقدين نے صدر کے اس اقدام پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے پر کسی ايسے شخص کو تعينات کيا جانا چاہيے تھا جس کا  خفیہ  امور ميں وسيع تر تجربہ موجود ہو۔



متعللقہ خبریں