عالمی عدم استحکام کا سبب امریکہ،چین اور روس ہیں:جرمن صدر

میونخ  عالمی سلامتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر  نے کہا کہ بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے

1359976
عالمی عدم استحکام کا سبب امریکہ،چین اور روس ہیں:جرمن صدر

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائیر   نے  دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار بڑی عالمی قوتوں امریکہ، روس اور چین کو قرار دیدیا۔

خبر کے مطابق، جرمنی میں میونخ  عالمی سلامتی کانفرنس  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر  نے کہا کہ بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

صدر نے  امریکہ کو دوبارہ عظیم بناؤ مہم پر صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سے ہمسائیوں اور شراکت داروں کے پیسوں پر اپنے ملک کو عظیم  بنایا جائے گا اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا میں انہی ممالک کی پالیسیوں کے باعث نفرتوں کی آگ جل رہی ہے۔

جرمن صدر نے اپنی تقریر میں تین عالمی قوتوں امریکہ، روس اور چین پر عالمی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق، شام اور افغانستان میں ان بڑی قوتوں کے کردار پر کڑی نکتہ چینی بھی کی اور دنیا کی ان عظیم قوتوں سے عالمی امن میں خلل نہ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 



متعللقہ خبریں