خلیج عُمان: امریکہ نے اسلحے سے بھری ایرانی کشتی قبضے میں کرلی

سینٹ کام  کےمطابق ، یو ایس ایس نارمنڈی جنگی جہاز    نے 9 فروری  کے روز  علاقے میں اپنے معمول  کے گشت کے دوران     عالمی قوانین کے تحت ایک کشتی  اور اس پر موجود اسلحے کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

خلیج عُمان: امریکہ نے  اسلحے سے بھری ایرانی کشتی قبضے میں کرلی

امریکی مرکزی کمان    نے بحیرہ عُمان  میں  ایک ایرانی کشتی  اور اس پر موجود اسلحہ قبضے میں لےلیا ہے ۔

 سینٹ کام  کےمطابق ، یو ایس ایس نارمنڈی جنگی جہاز    نے 9 فروری  کے روز  علاقے میں اپنے معمول  کے گشت کے دوران     عالمی قوانین کے تحت ایک کشتی  اور اس پر موجود اسلحے کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

 بتایا گیا  ہے کہ اس کشتی سے متعلق  تفتیش جاری ہے جس پر سے 150 عدد  روسی ساختہ کورنیٹ   ٹینک شکن  میزائل ،ایرانی ساختہ 3 عدد میزائل اور دیگر ایرانی ساختہ اسلحہ برآمد  کیا گیا ہے جو کہ   یمنی حوثیوں کی مدد کےلیے بھجوایا جا رہا تھا۔

 سینٹ کام نے کشتی  اور اس پر موجود اسلحے کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔



متعللقہ خبریں