بحیرہ کریبیئن میں 7٫7 شدت کا زلزلہ،سونامی کا خطرہ
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز کیوبا کے جنوب اور جمیکا سے 117 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع زیر سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
1349307
بحیرہ کریبیئن میں کیوبا اور جمیکا کے درمیانی علاقے میں 7٫7 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز کیوبا کے جنوب اور جمیکا سے 117 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع زیر سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے بعد جمیکا، کیوبا ،بیلیز،ہونڈوراس،میکسیکو اور جزائر کیمین کے ساحلوں پر بلند اور پُر زور امواج کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کی یہ لہریں 1 تا 3 گھنٹے بعد ہونڈوراس او ربیلیز تک پہنچ سکتی ہیں۔