ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے:امریکی وزیر خارجہ

مائیک پومپیئو اورعراقی وزیراعظم عادل المہدی کے درمیان ٹیلی فون بات چیت میں حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہواجس میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے پر مسلسل حملوں  سے ہمارے صبر  کا  امتحان نہ لیا جائے

1348529
ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  نے   کہا ہے  کہ بغداد کے امریکی سفارت خانے پر مسلسل حملوں  سے ہمارے صبر  کا  امتحان نہ لیا جائے۔

امریکی دفتر خارجہ   کےمطابق ، مائیک پومپیئو اور  عراقی وزیراعظم عادل المہدی   کے درمیان ٹیلی فون بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات اور حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

بات چیت میں  گزشتہ روز امریکی سفارت خانےپر  راکٹ حملوں اور 3 افراد کے زخمی ہونے  کے واقعے پر کہا کہ  ایران کی جانب سے عراق میں موجود ہماری تنصیبات پر حملے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔

انہوں نے  عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ  ملک میں موجود ہماری تنصیبات اور فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بغداد کے امریکی  سفارت خانے  پر  راکٹ حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں