برازیل: موسلا دھار بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

برازیل کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

1347453
برازیل: موسلا دھار بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

برازیل کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

سول ڈیفنس حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ میناس گیرائس میں 24 گھنٹوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کی وجہ سے علاقے سے 2 ہزار 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 17 افراد لا پتہ ہیں۔

اطلاع کے مطابق میناس گیرائس صوبے  کے گورنر آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور نقصان کا جائزہ لیں گے۔

میناس گیرائس کے علاوہ ریو ڈی جینریو اور ساو پالو سمیت برازیل  کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں