کولومبیا:مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ۔8 افراد زخمی

کولومبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کی شاہراہوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد زخمی  ہو گئے

1345477
کولومبیا:مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ۔8 افراد زخمی

کولومبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کی شاہراہوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد زخمی  ہو گئے۔

گزشتہ  روز بوگوٹا  میں  مظاہروں کی اطلاع دی گئی جن میں سے بیشتر کو پر امن بتایا گیا تاہم دو مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز گزشتہ سال  نومبر میں عام ہڑتال کی صورت میں اس وقت ہوا جب ملکی صدر ایوان ڈوکے کی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات متعارف کی گئی تھیں۔

 مظاہرین ملازمتوں کی عدم دستیابی اور مالی بدعنوانی اور منشیات سے متعلق پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔

21 نومبر کو شروع ہونے والے ان مظاہروں میں اب تک 500 کے قریب افراد زخمی جبکہ چار ہلاک ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں