روس:گرم کھولتا پانی ہوٹل کے کمروں میں داخل ہو گیا،5 افراد ہلاک
بتایا گیا ہے کہ کھولتا گرم پانی ایک ہوٹل کے زیریں کمروں میں داخل ہو گیا اور ان کمروں میں مقیم افراد گرم پانی کی لپیٹ میں آ گئے
1343822

روسی شہر پَرم میں شدید گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 5افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کھولتا گرم پانی ایک ہوٹل کے زیریں کمروں میں داخل ہو گیا اور ان کمروں میں مقیم افراد گرم پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔
تین مزید افراد گرم پانی سے جھلس گئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام نے ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف ناکافی حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعللقہ خبریں

کولمبیا میں جزوی طور پر منہدم ہونے والے اسٹیڈیم میں جانی نقصان
اسٹیڈیم کے ایک حصے کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک اور تقریباً 70 افراد زخمی ہو گئے