ایران سوگوار خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے:5 ممالک کا مطالبہ

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں  8 جنوری کو تباہ شدہ یوکرین کے مسافر طیارے کے واقعے سے متاثرہ 5 ممالک نے ایران  سے سوگوار خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

1342549
ایران سوگوار خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے:5 ممالک کا مطالبہ

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں  8 جنوری کو تباہ شدہ یوکرین کے مسافر طیارے کے واقعے سے متاثرہ 5 ممالک نے ایران  سے سوگوار خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈا ، یوکرین ، سویڈن ، افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز  لندن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کی ہے اوراس میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر طیارے کی تباہی کے واقعے کی آزادانہ ، شفاف اور مکمل بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں اور اس کے بارے میں متاثرہ اقوام کو بھی تمام دستیاب معلومات سے آگاہ کیا جائے۔

ان ممالک نے ایران کی جانب سے اب تک کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔

گزشتہ بدھ کو یوکرین انٹرنیشنل ائیرلائنز کا بوئنگ 737-800 تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پرواز کے تھوڑی دیر بعد میزائل لگنے سے تباہ ہو گیا تھا۔

یہ مسافر طیارہ یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا تھا اور اس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک شدگان  میں 57 ایرانی نژاد کینیڈین شہری تھے 11 کا تعلق یوکرین سے تھا،17 سویڈن کے شہری تھے، چار افغان اور چار برطانوی شہری تھے اور باقی تمام ایرانی تھے۔

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی فضائی  قوت  نے گزشتہ ہفتے کے روز یوکرین کے مسافر طیارے کو مارگرانے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے ایک آپریٹر نے غلطی سے اس طیارے کوکروز میزائل سمجھ لیا تھا اوراس پرمیزائل داغ دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں