ملک میں بغاوت کا سر کچل دیا گیا ہے:حکومت سوڈان

عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے آج صبح  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سوڈان میں بغاوت نہیں ہونے دیں گے جبکہ انہوں نے تصدیق کی کہ  خفیہ ادارےکی تمام عمارتیں فوج کے زیر کنٹرول آ گئی ہیں

ملک میں بغاوت کا سر کچل دیا گیا ہے:حکومت سوڈان

سوڈان میں   حفاظتی قوتوں نے کل صبح سے جاری واقعات کے حوالے سے وضاحت  عوام کے سامنے پیش کی ہے۔

عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے آج صبح  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سوڈان میں بغاوت نہیں ہونے دیں گے۔

 انہوں نے تصدیق کی کہ  خفیہ ادارےکی تمام عمارتیں فوج کے زیر کنٹرول آ گئی ہیں۔

البرہان کے مطابق ،دارالحکومت خرطوم سمیت تمام شورش زدہ علاقوں میں صورت حال پھر سے پرسکون ہو گئی ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ فوج کم سے کم نقصان کے ساتھ بغاوت پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔

عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ خرطوم کے ہوائی اڈے پر فضائی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔

 آمد و رفت کا یہ سلسلہ خفیہ اداروں  کے  بعض ذیلی مراکز میں ہونے والی جھڑپوں کے سبب چند گھنٹوں کے لیے رک گیا تھا۔

ادھر سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ایک بار پھر امن و امان کے تحفظ کے سلسلے میں سوڈانی فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سوڈانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد عثمان الحسین نے باور کرایا ہے کہ سوڈانی عوام کا امن اور تحفظ فوج کی ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جو بھی واقعات پیش آئے ہیں انہیں اقتدار کے خلاف بغاوت شمار کیا جائے گا۔

سوڈانی فوج کے اعلان کے مطابق حالیہ واقعات میں اس کے 2 اہل کار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ کل  صبح سے دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقوں میں سوڈانی فوج اور خفیہ  اداروں کے عناصر کے  درمیان  بھاری  اسلحے کے ساتھ شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں